پی ٹی آئی رہنماؤں سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی قیادت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی


اسامہ اقبال October 31, 2026

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے ملاقات کی۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی قیادت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی، پی ٹی آئی ایم این اے بیرسٹر عمیر نیازی بھی وفد میں شریک تھے، امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے امریکی وفد کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، پی ٹی آئی قیادت نے سیاسی صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات امریکی وفد کے سامنے رکھ دیے۔

ذرائع نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی پیش رفت اور درپیش چیلنجز سے امریکی وفد کو آگاہ کیا،  ملاقات میں پاکستان کے سیاسی حالات، جمہوری عمل اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف سنا۔