پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا اور ان کی اہلیہ مہناز پرویز کے ازدواجی تعلق کا قانونی طور پر خاتمہ ہوگیا ہے۔
لاہور کی فیملی کورٹ نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔
مقدمے کی سماعت کے دوران مہناز کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے، جس کے بعد فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے فیصلہ سنایا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں معمر رانا نے اہلیہ کے ساتھ صلح کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا رشتہ ختم ہو۔
واضح رہے کہ معمر رانا نے اپنے کیریئر کے عروج پر 1998 میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی۔ دونوں کی دو بیٹیاں ریا اور رانیہ ہیں۔