لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کا احساس ہونے لگا

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے


افضال طالب November 01, 2026
—فوٹو: فائل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب خشک اور قدرے سرد موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں، دن کی نسبت راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں البتہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔