ترکیہ: فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کے ساتھ ہوا میں اڑتے اڑتے رہ گئی

واقعہ آبنائے باسفورس کے کنارے کیے گئے فوٹو شوٹ میں پیش آیا


ویب ڈیسک November 02, 2026

ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک دلہن تیز ہواؤں کے باعث غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غباروں کے دباؤ سے دلہن اپنا توازن کھو بیٹھی اور قریبی دیوار کی جانب جانے لگی لیکن فوٹوگرافر نے فوری طور پر اسے پکڑ کر سنبھال لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دلہن کو غباروں کے باعث ہوا میں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔