حنا پرویز بٹ نے کراچی کو جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت دے دی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک November 02, 2026

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو خواتین کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اس بیان پر حنا پرویز بٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں کیونکہ یہاں خواتین خود کو لندن کے مقابلے میں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کا تحفظ اہم ترجیح ہے اور حکومت ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے جہاں خواتین بلاخوف نقل و حرکت کر سکیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ لاہور میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

واضح رہے کہ حنا الطاف نے حال ہی میں لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کراچی واپسی کے بعد دوبارہ جیل جیسی زندگی گزارنا پڑے گی کیونکہ وہاں لڑکیاں آزادی سے گھوم پھر نہیں سکتیں۔