لاہور:
شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے، رواں سال 10 ماہ کے دوران 112 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کرلی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق یکم جنوری تا 31 اکتوبر خودکشی کرنے والوں میں 25 خواتین اور 87 مرد شامل ہیں، ماہ جنوری میں خودکشی کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 11 مرد اور 3 خواتین جان سے گئے،فروری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ جن میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق مارچ کے دوران 6 افراد 5 مرد اور ایک خاتون نے اپنی جان گنوائی، اپریل میں 9 مرد اور ایک خاتون جان سے گئے،مئی 11 مرد اور 2 خواتین نے اپنی جان لی،
جون کے دوران خودکشی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک خاتون اور 4 مرد شامل ہیں۔
اسی طرح جولائی میں خودکشی کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے اس میں 8 مرد اور 6 خواتین جان سے گئے، اگست میں خودکشی کے 13 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 4 خواتین جاں بحق ہوئے، ستمبر میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی، اکتوبر میں خودکشی کے 13 واقعات رپورٹ جن میں 10 مرد اور 3 خواتین جان سے گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق خودکشی کے واقعات میں غربت، محبت میں ناکامی، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر محرکات کار فرما رہے۔