بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے سات ماہ بعد ملاقات

بیرسٹر سلمان صفدر نے بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کی جو کہ 11 ماہ بعد ہوئی


عمران اصغر November 02, 2026

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ان کے سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کرادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی تصدیق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ ملاقات ہوئی، جیل حکام نے آج سہ پہر 4:30 بجے ملاقات کرائی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ متعدد درخواستوں کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 7 ماہ اور بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی، جبکہ تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر بات کے لیے ملاقات کا 40 منٹ کا وقت ناکافی تھا۔

Today At 4:30 PM Adyala Jail Authorities facilitated 40 Mins Meeting with Mr Imran Khan & Wife Bushra Imran. After repeated applications / requests met Khan Sb after 7 Months & BB after 11 Months. Session was insufficient to cover all cases / legal matters. Both briefed me on their Health Conditions Living Conditions & Gave Fresh Instructions for Some Legal Matters & Cases.

— Barrister Salman Safdar (@BrSalmanSafdar) November 2, 2026

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور رہن سہن کے حالات سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں نے بعض قانونی معاملات اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات دیں۔