لیموں روزمرہ خوراک میں استعمال ہونے والا پھل ہے، جسے وٹامن سی کا اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اسے پانی، سلاد اور مختلف غذاؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لیموں کی خوشبو کو ذہنی دباؤ، افسردگی اور اضطراب سے نجات کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے؟
لیموں میں وٹامن سی اور دیگر نباتاتی مرکبات پائے جاتے ہیں۔ صبح نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے پینا بعض افراد کے لیے ہاضمے یا پانی کی مقدار بڑھانے کا ایک طریقہ ہوسکتا ہے، لیموں کو جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے یا وزن کم کرنے کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ خالی پیٹ لیموں پانی پینے کے مخصوص طبی فوائد کے دعوے بھی کیے جاتے ہیں۔
لیموں کی خوشبو بعض لوگوں کو خوشگوار محسوس ہوسکتی ہے اور ماحول میں تازگی کا احساس پیدا کرسکتی ہے۔ لیموں کی خوشبو ڈپریشن یا اضطراب کے دوروں کے درمیان بہتر علاج ثابت ہوسکتی ہے۔
اس طریقے کو آزمانے کےلیے لیموں کے اوپری حصے کو کاٹ کر اسے چار حصوں میں اس طرح چیرا لگایا جائے کہ ٹکڑے مکمل الگ نہ ہوں۔ پھر اسے پیالے میں رکھ کر بستر کے قریب یا کمرے کے کسی کونے میں رکھا جائے تاکہ اس کی خوشبو محسوس ہوسکے۔ یہ طریقہ خوشبو سے لطف اندوز ہونے کے لیے آزمایا جاسکتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ طریقہ اور بھی مؤثر ہو تواس کے لیے آپ کمرے کے ہر کونے میں کٹے ہوئے لیموں کے ساتھ ایک پیالہ رکھ سکتے ہیں۔