محمد عامر کی افغانستان پریمیئر لیگ کیلیے رجسٹریشن، کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محمد عامر نے ایونٹ میں شرکت کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے


ویب ڈیسک November 02, 2026

افغانستان پریمیئر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کے حوالے سے کرکٹر محمد عامر  کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی خبر درست نہیں ہے۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے۔

برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔