کراچی:
نیوٹاؤن شرف آباد میں نوسرباز نجی بینک کے اندر خاتون کیشئر کو ہیپناٹائز کر کے 41 ہزار روپے ہتھیا لیے۔
بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں شلوار قمیض اور ٹوپہ پہنا ہوا ایک نوجوان کیش کاؤنٹر پر موجود خاتون سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اس دوران ملزم نے گڈی مانگی اور گننے کے بہانے اس میں سے کمال ہوشیاری سے 41 ہزار روپے نکال کر رفو چکر ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
خاتون کیشئر نے صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی شور مچایا لیکن اس سے قبل نوسرباز نقدی لیکر فرار ہوگیا، تاہم بینک انتظامیہ نے پولیس سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
اس حوالے سے پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔