بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کرگیا،نئی دہلی میں بڑااحتجاج

مظاہرین نےالیکشن کمیشن حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی


ویب ڈیسک November 03, 2026

بھارت میں انتخابی فہرستوں سے13کروڑسے زائد نام خارج ہونے پرمودی حکومت اورالیکشن کمیشن شدید تنقید کی زد میں آگئے.

 معروف عالمی جریدہ گالف نیوز اورالجریزہ ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی کی قیادت میں ہزاروں مظاہرین نے نئی دہلی میں احتجاج کیا اورچیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا.

مظاہرین نےالیکشن کمیشن حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کرتے ہوئے رام لیلا میدان کی جانب مارچ کیا.

اپوزیشن جماعتوں  کےمطابق الیکشن کمیشن  نے  بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلیےانتخابی فہرستوں میں ردوبدل کیا.

نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے بھی ووٹر فہرستوں کے تنازع پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی حمایت کردی.