لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026؛  سرمایہ کاری کے مواقع

نمائش کے ساتھ سولر، پی وی اینڈ انرجی اسٹوریج ایشیا اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیا ایکسپوز بھی منعقد ہوں گے


خالد محمود November 03, 2026

لاہور:

24ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 لاہور میں 4 سے 6 نومبر تک منعقد ہوگی، جس میں مختلف ممالک کی صنعتی کمپنیاں اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں چین سمیت 6 مختلف ممالک کی معروف صنعتی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت ہوگی۔

نمائش کے ساتھ سولر، پی وی اینڈ انرجی اسٹوریج ایشیا اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیا ایکسپوز بھی منعقد ہوں گے۔

نمائش میں صنعتی مشینری، لیزر کٹنگ، شمسی توانائی، الیکٹرک گاڑیوں، معدنیات اور جدید حفاظتی آلات کی نمائش کی جائے گی۔ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت سے تجارتی روابط، صنعتی ترقی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ ملے گا۔