روڈ بلاک، پولیس سے لڑائی جھگڑے  سے متعلق  کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین  نے کہا کہ آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں بتاتا ان کو


فیاض محمود November 03, 2026

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف روڈ بلاک کرنے اور پولیس سے لڑائی جھگڑے  کے  کیس میں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کر لی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، پولیس کیجانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

وکیل ریاست علی آزاد  نے کہا کہ سر آج ریکارڈ آگیا ہے، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین  نے کہا کہ آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں بتاتا ان کو، آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے، چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور کرتا ہوں۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ  پولیس کو شوکاز والا معاملہ میں دیکھ لیتا ہوں، عدالت نے 5 ،5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کر لی ہیں