باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا


علی مراد November 03, 2026
فوٹو: فائل

لوئر دیر:

باجوڑ کی تحصیل برنگ اصیل ترغاو میں آئی ای ڈے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا تھا جسے اسپتال کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔