سرگودھا: موٹر سائیکل دینے سے انکار پر پوتے کے ہاتھوں دادا قتل، دادی زخمی

پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل دینے سے انکار پر دادا اور پوتے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی


ویب ڈیسک November 03, 2026

پنجاب کے شہر سرگودھا میں پوتے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  دادا کو قتل جب کہ دادی کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ قتل کا واقعہ سرگودھا کے قصبے اجنالہ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل دینے سے انکار پر دادا اور پوتے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔