تھائی لینڈ: گولف ٹورنامنٹ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 15 سالہ کھلاڑی ہلاک

گولفر ٹورنامنٹ میں شریک تھا کہ اچانک شدید موسم کے دوران بجلی گر گئی


ویب ڈیسک November 03, 2026

تھائی لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران افسوسناک حادثے میں نوعمر گولفر آسمانی بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گولفر ٹورنامنٹ میں شریک تھی کہ اچانک شدید موسم کے دوران بجلی گر گئی، جس کی زد میں آکر وہ شدید متاثر ہوئی۔

اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

واقعے کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر کھلاڑیوں میں تشویش پھیل گئی۔ حکام نے گرج چمک اور آسمانی بجلی کے خطرے کے پیش نظر کھلے میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔