سیاحت کے فروغ کیلئے گرین لینڈ میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا افتتاح

اس سے قبل سیاحوں کو عموماً دوسرے شہروں کے ذریعے طویل سفری مراحل طے کرنا پڑتے تھے


ویب ڈیسک November 03, 2026

گرین لینڈ نے غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے اور اپنی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے شہر ایلولیسات میں نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کھول دیا ہے۔

اس منصوبے کو ڈنمارک سے مستقبل میں آزادی حاصل کرنے کی کوششوں کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

29 اکتوبر 2026ء کو نئے ہوائی اڈے سے کوپن ہیگن کے لیے پہلی براہِ راست بین الاقوامی پرواز پہنچی، جس میں 169 مسافر سوار تھے۔ افتتاحی پرواز میں گرین لینڈ کے وزیرِاعظم جینز فریڈرک نیلسن اور ڈنمارک کے وزیرِ خزانہ پیٹر ہیوملگارڈ بھی شریک تھے۔

نئے ہوائی اڈے کا رن وے 2,200 میٹر طویل ہے، جبکہ جدید ٹرمینل تقریباً 5 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ اس کی بدولت اب بڑے مسافر بردار طیارے بھی براہِ راست ایلولیسات پہنچ سکیں گے۔ اس سے قبل سیاحوں کو عموماً دوسرے شہروں کے ذریعے طویل سفری مراحل طے کرنا پڑتے تھے۔