کراچی:
شاہراہ بھٹو پُل کے اوپر ٹریفک حادثے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
چھیپا حکام کے مطابق قائد آباد شاہراہ بھٹو پُل کے اوپر تیز رفتار کار الٹنے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
زخمی ہونے والی خواتین کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ ستارہ دختر لطیف اور 30 سالہ ثناء دختر عبدالعتیق سے ہوئیں۔
مذکورہ خواتین کسی تقریب سے واپس آرہی تھیں کہ تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا۔ پولیس حادثہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔