گھر میں فائرنگ سے بہن قتل والد زخمی، ملزم گرفتار

بیٹا دیر سے گھر آیا، بازپرس پر فائرنگ کر کے مجھے اور اپنی بہن کو زخمی کیا، بہن جاں بحق ہوگئی، والد


کرائم رپورٹر November 03, 2026
صدر اسکول روڈ کینٹ کے قریب گھر سے ڈاکوؤں نے اہلیہ کے ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات ، ایک کروڑ روپے مالیت کے درہم ، ریال اور ڈالر لوٹے ،رٹائرکرنل محمد رمضان۔ فوٹو: فائل

پشاور:

تھانہ پولیس نے گھر میں فائرنگ کرکے بہن کو قتل اور والد کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسلحہ کی نوک پر راہزنی کے 3 ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ سے زخمی نثار احمد ساکن باجوڑ حال راج محمد گڑھی پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ اس کا بیٹا شفیع اللہ گزشتہ رات دیر سے گھر آیا تھا، بازپرس پر آج صبح گھر میں داخل ہوتے ہی اس نے پستول سے فائرنگ کر کے مجھے اور اپنی بہن کو زخمی کیا، جس سے بہن جاں بحق ہو گئی جبکہ میں زخمی ہوں۔

پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور فوری کارروائی کر کے ملزم شفیع اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی راہزنی کی رپورٹ پر کی گئی، مدعی محمد ولید ولد عالمزیب خان ساکن خدریزی نے رپورٹ کی کہ 3 راہزن اسلحہ کی نوک پر 2 قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کر کے راہزن گروہ کے سرغنہ حکمت ولد عبد الکریم اور اس کے ساتھی عظمت کو گرفتار کر کے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔