اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ اجلاس 4 نومبر کو طلب

اجلاس میں اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورت حال پر مشاورت متوقع ہے


اسامہ اقبال November 03, 2026
فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ اجلاس 4 نومبر کو طلب کیا گیا جبکہ اجلاس کے وقت اور مقام کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا حالانکہ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے کا امکان ہے، تاہم اجلاس کے انعقاد کا وقت تاحال فائنل نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمان کی دستیابی کا منتظر ہے، ان کی مشاورت اور سہولت کے مطابق اجلاس کے مقام اور وقت کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورت حال پر مشاورت متوقع ہے۔