کراچی، اسکریپ گودام میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 5 رکنی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

اسکریپ کے گودام میں لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ سائٹ بی تھانے میں درج ہے


منور خان November 04, 2026

کراچی:

سائٹ بی پولیس نے 2 روز قبل سائٹ ایریا میں قائم اسکریپ کے گودام میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گینگ سے تعلق رکھنے والے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سہیل اور عاطف کے نام سے کی گئی.

پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، نقدی اور 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی.

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو ٹیکنیکل ذرائع  ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا.

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ اے ، سائٹ بی اور بلدیہ تھانے کی حدود میں لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے.

اسکریپ کے گودام میں لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ سائٹ بی تھانے میں درج ہے جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کے دیگر 3 ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔