محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی۔
صرف تین ماہ میں 12 سرکاری گاڑیوں کی مرمت پر ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے، محکمہ صحت کے گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات آڈٹ اعتراض کی زد میں آگئے۔
پشاور:آڈٹ اعتراض پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو نوٹس جاری کردیا گیا، نومبر 2023 اور جنوری 2024 میں گاڑیوں کی مرمت پر بھاری اخراجات کا آڈٹ اعتراض سامنے آیا۔
نوٹس کے مطابق 39 لاکھ روپے مالیت کی جمنی جیپ کی مرمت پر 47 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے، گاڑیوں کی لاگ بکس اور ہسٹری شیٹس میں مرمت کے بھاری اخراجات کا اندراج ہی موجود نہیں۔
مرمت کے بل، ادائیگی کے واؤچرز، چیک اور ورک آرڈرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا نے محکمہ صحت سے ریکارڈ طلب کر لیا متعلقہ ٹھیکیدار ایم/ایس کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔