ڈی آئی خان:
گورنر راج کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی کا عمل بھرپور طور پر جاری ہے، نئی صوبائی حکومت نے شہر میں عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد ’’بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا‘‘ کے تحت نئی صوبائی حکومت عوامی سہولیات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی کا کام محض اعلانات تک محدود نہیں رہا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے بازاروں، گلیوں اور نالیوں سے بڑے پیمانے پر کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صفائی کے اس پیمانے کا منظر عوام نے گزشتہ 13 سال کے دوران نہیں دیکھا تھا، جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دور میں نالیاں بند اور بازار گندگی سے بھرے رہتے تھے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق صفائی کے لیے اضافی عملہ اور مشینری میدان میں موجود ہے۔ تجارتی مراکز اور مرکزی سڑکوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ صفائی کے ساتھ شہر کی بہتری کے لیے بھی کام جاری ہے، جسے عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔