ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔
جانی ڈیپ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم سیریز کو ایک بہتر اور یادگار اختتام دینے کے لیے واپسی پر غور کر سکتے ہیں۔
اداکار کے مطابق اگر فلم کی کہانی اور اختتام ان کی توقعات کے مطابق ہوئے تو وہ دوبارہ جیک اسپیرو بننے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے فلم کے پروڈیوسر جیری بروکھائمر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
پروڈیوسر جیری بروکھائمر پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ جانی ڈیپ سے بات چیت جاری ہے اور فلم کے اسکرپٹ پر کام ہو رہا ہے۔
تاہم ابھی تک فلم کی کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اداکار کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ قانونی تنازع کے بعد ان کی فلم سیریز میں واپسی غیر یقینی ہو گئی تھی۔ وہ ماضی میں دوبارہ یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر چکے تھے، تاہم ان کے تازہ بیان نے مداحوں کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔