بلغاریہ کی مشہور نجومی بابا وانگا سے منسوب نومبر 2026 میں خلائی مخلوق کی زمین پر آمد کی پیشگوئی ایک بار پھر زیرِ بحث ہے جب اس سال سائنسدانوں نے خلا میں ایک پراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر بابا وانگا کی جانب سے یہ پیشگوئی شیئر کی جا رہی تھی کہ نومبر 2026 میں انسانوں کا خلائی مخلوق سے سامنا ہو سکتا ہے۔
بابا وانگا کی پیشگوئی:
انٹرنیٹ پر بابا وانگا سے متعلق یہ پیشگوئی شیئر کی جا رہی تھی کہ نومبر 2026 میں ایک بہت بڑا خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہو گا جس کے نتیجے میں انسانوں کا پہلی مرتبہ کسی دوسری دنیا کی مخلوق سے رابطہ ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں کو خلا سے کیا سگنل ملا؟
اب نومبر 2026 میں چینی سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے زمین سے تقریباً 238 لائٹ ایئر دور واقع ستاروں کے سسٹم K2-155 کی سمت سے ایک پراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے۔
یہ سگنل چین کی طاقتور ریڈیو دوربین فاسٹ کے پرانے ڈیٹا میں ملا جس کی فریکوئنسی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی تھی۔

کیا بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ہونے والی ہے؟
ماہرین کے مطابق پراسرار سگنل خلائی مخلوق کی موجودگی ثابت نہیں کرتا جبکہ بابا وانگا کی جانب سے نومبر 2026 کی ایسی پیشگوئی کیے جانے کا بھی کوئی مستند تاریخی ریکارڈ نہیں ملا۔
واضح رہے کہ یہ سگنل 2021 میں ریکارڈ کیے گئے مشاہدات کے تجزیے میں سامنے آیا ہے، اس لیے اسے نومبر 2026 میں خلائی مخلوق کی آمد کا اشارہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
بابا وانگا کی چند مشہور پیشگوئیاں
1911 میں پیدا ہونے والی بابا وانگا 1996 میں انتقال کر گئی تھیں۔ انہیں اکثر ’بلقان کی نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے۔
ان کے عقیدت مند دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے امریکا میں نائن الیون حملوں، روسی آبدوز کرسک کے ڈوبنے، اندرا گاندھی کے قتل اور باراک اوباما کے صدر بننے کی پیشگوئیاں کی تھیں۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی موت کی تاریخ پہلے ہی بتا دی تھی۔
تاہم ان دعوؤں کی تاریخی تصدیق نہیں ہو سکی اور متعدد مبینہ پیشگوئیاں ان کے انتقال کے کئی سال بعد مشہور ہوئیں۔