عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار کیا گیا وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کردیا

عرفی جاوید اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔


ویب ڈیسک November 04, 2026

غیر روایتی لباس پہن کر لوگوں کو حیران کرنے والی عرفی جاوید نے اس بار ایسا لباس پیش کیا ہے جسے دیکھ کر فیشن کے شوقین افراد بھی دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید کا یہ منفرد لباس تقریباً 13 ہزار چوڑیوں سے تیار کیا گیا ہے، جس کا وزن 20 کلوگرام بتایا جا رہا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اتنا بھاری لباس پہننا اور اسے سنبھالنا یقیناً آسان کام نہیں، تاہم عرفی جاوید اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

واضح رہے کہ عرفی جاوید اس سے قبل بھی شیشے کے ٹکڑوں، تاروں اور دیگر غیر معمولی اشیا سے تیار کردہ ملبوسات پہن کر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکی ہیں۔