کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش

طویل خشک سالی کے بعد بارش کے ہوتے ہی لوگوں کے چہرے کھل اٹھے


سردار حمید خان November 04, 2026

کوئٹہ:

کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوش گوار اور سرد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد بارش کے ہوتے ہی لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے نواح پہاڑوں پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے، بارش کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔