راولپنڈی میں خانہ بدوش لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کرلیا گیا


عمران اصغر November 04, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ بھگڑیال میں خانہ بدوش لڑکی سے زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق اہلیہ کا ذہنی توازن درست نہیں،چائے پینے ہوٹل پر گیا، ہوٹل سے واپسی پر جھگی کے قریب پہنچا تو سلیمان علی دیکھ کر بھاگ گیا، بیٹی نے روتے ہوئے بتایا سلیمان نے زبردستی زیادتی کی۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا جب کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی  ہے۔