کراچی شارع فیصل پر ریوو ڈالے کی غفلت سے بچوں کی اسکول وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔
ناتھا خان پل سے پہلے کئی گاڑیاں اپس میں ٹکرا گئی، ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
وین میں دو سال سے لے کر اٹھ سال تک کے بچے بچیاں موجود تھیں، حادثے کے بعد بچے برے طریقے سے خوفزدہ رونا شروع کر دیا۔
سڑک پر موجود شہریوں نے بچوں کو گاڑی سے باہر نکالا، وین کا ڈرائیونگ سائڈ کا دروازہ اور گاڑی آگے سے مکمل تباہ ہوگئی،
تیز رفتار ویگو ڈالے کی جانب سے اگے موجود گاڑی کو دبایا گیا۔
کار سوار نے خود کو حادثے سے بچایا اور بریک ماری تو گاڑیاں ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔