ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس جوانوں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات کے داخلی راستے پر واقع یادگار پولیس چیک پوسٹ پر فتنۃ الخوارج کے 15 سے 20 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور چیک پوسٹ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔
چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔.