افغان باشندوں کی بڑھتی غیر قانونی سرگرمیاں میزبان ممالک کی داخلی سلامتی کیلئے چیلنج

دونوں افغان شہریوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ جوزجان کے شہر شبرغان سے تھا


ویب ڈیسک November 05, 2026

ایران کا غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں  کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں مزید 2 افغانیوں کو پھانسی دی گئی ہے.

انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کے مطابق ایران نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث  2 افغان شہریوں کو اصفہان شہر کی دستگرد جیل میں پھانسی دے دی.

پھانسی پانے والے افغان شہریوں کی شناخت 43 سالہ مبارک محمدی اور 49 سالہ قاسم ملا امینی کے نام سے ہوئی.

دونوں افغان شہریوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ جوزجان کے شہر شبرغان سے تھا اور وہ ایران کے شہر مشہد میں مقیم تھے.

افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ایران میں مختلف جرائم میں ملوث کم از کم 27 افغان شہریوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے.

پھانسی پانے والے افغان شہری منشیات اسمگلنگ، قتل، جاسوسی اور حکومت مخالف احتجاج سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے.