وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملبہ ہٹانے کےلیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کیا ہیں، کیا کہیں غفلت برتی گئی؟ آگاہ کیا جائے۔