امریکہ کی جعلی بحری نیٹ ورک چلانے والے بھارتی شہریوں اور ان کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمد اورسنگین قانونی کارروائی کا سامنا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2026

مکار مودی گورنمنٹ اور اس کی غیر قانونی تجارتی کاروائیوں کے باعث دھوکہ دہی اور فراڈ میں سرگرم بھارتی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کی گئی ہیں.

امریکی محکمہ خزانہ نے بحری فراڈ کے ذریعے ایرانی آئل کی ترسیل پر بھارت کے غیرقانونی اور مجرمانہ نیٹ ورک کی نشاندہی کردی.

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بھارتی جوڑے نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے متعدد ممالک کے بحری اداروں کی جعلی رجسٹریشن کا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا.

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جہازوں کو بین الاقوامی قوانین سے بچانے کیلئے جعلی جھنڈوں اور بحری سرٹیفکیٹس کا سہارا لیا گیا، امریکی محکمہ خزانہ نے سنئیل کمار شرما اورجسپریت پریتی شاہد کی ملکیت یا زیرِ اثر، براہِ راست یا بالواسطہ کام کرنے والی کم از کم چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں.

پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمد اورسنگین قانونی کارروائی کا سامنا ہے.

امریکی دفتربرائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول ایران اور روس کے ساتھ غیر قانونی تجارت پر اب تک 175 سے زائد بھارتی اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے.