امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں صدر ٹرمپ کی جماعت کی شکست اور اس سے چند روز قبل اسرائیل میں نیتن یاہو کی سادہ اکثریت حاصل نہ کرپانے کی خوشی میں ایران میں جشن منایا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے عالمی شہرت یافتہ انقلاب اسکوائر میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
اس موقع پر ایرانیوں نے امریکا اور اسرائیل میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جماعتوں کو شکست فاش پر خوشیاں منائیں اور دونوں رہنماوں کا پتلا جلا کر شہید علی خامنہ ای کا بدلہ لینے کا عزم کیا۔
اس دوران ایک پوسٹر ایسے بڑے پوسٹر کو بھی نذر آتش کیا گیا جس میں صدر ٹرمپ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور نیتن یاہو کی تصاویر تھیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مڈٹرم الیکشن کے نتائج کے بعد صدر ٹرمپ کے کٹھن دور کا آغاز ہوگیا اور اس کی بنیادی وجہ بقول خود ان کے ایران جنگ ہے۔