آئینی عدالت کا عدالت کو سماعت سے روکنے  کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا

ایڈمنسٹریٹو کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت فیصلے کی روشنی میں کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کرنے سے روک دیا


شاہدہ پروین November 06, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے کیسز پر پشاور ہائی کورٹ کو سماعت سے روکنے  کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت فیصلے کی روشنی میں کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کرنے سے روک دیا، پشاور:پشاور ہائی کورٹ میں 12 اکتوبر کو تھری ایم پی او کے کیسز دائر کیے گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق تھری ایم پی او کے نئے داخل ہونے والے کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جائیں گے جب کہ  متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔