اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر داخل، ویڈیوز وائرل

بندر ایئرپورٹ کی چھت اور ٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا رہا


عمران اصغر November 06, 2026

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر داخل ہوگیا جس پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بندر کو دیکھ کر مسافروں نے ویڈیوز بنا لیں، بندر ایئرپورٹ کی چھت اور ٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا رہا۔

بندر کی موجودگی پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا تاہم وائلڈ لائف حکام بندر کو پکڑنے میں ناکام رہے، بندر واپس قریبی جنگل میں چلا گیا۔

بندر کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ مٹرگشت کرتا رہا تاہم ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کا نقصان نہیں کیا۔