اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر داخل ہوگیا جس پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بندر کو دیکھ کر مسافروں نے ویڈیوز بنا لیں، بندر ایئرپورٹ کی چھت اور ٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا رہا۔
بندر کی موجودگی پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا تاہم وائلڈ لائف حکام بندر کو پکڑنے میں ناکام رہے، بندر واپس قریبی جنگل میں چلا گیا۔
بندر کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ مٹرگشت کرتا رہا تاہم ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کا نقصان نہیں کیا۔