راولپنڈی ہارلے اسٹریٹ پر گاڑی میں بیٹھی فیملی پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا


عمران اصغر November 06, 2026

راولپنڈی:

ہارلے اسٹریٹ پر گاڑی میں بیٹھی فیملی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں ملزمان کو گاڑی روک کر کار سوار فیملی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک خاتون چیختے چلاتے ہوئے بیچ بچاؤ کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے بدتمیزی، لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کی جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

راولپنڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔