ایل پی جی کی شفاف نیلامی کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس سیکرٹری پٹرولیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی دستیابی اور غیر منصفانہ قیمتوں سے متعلق عوامی تحفظات دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے.
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں معاون ہوگا، ایل پی جی پیدا کرنے والے ادارے اپنی پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کو مختص کریں گے.
بقیہ 90 فیصد مقامی ایل پی جی میڈیا کی موجودگی میں شفاف نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائے گی.
نیلامی میں ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی، ایل پی جی کی یومیہ پیداوار کی نگرانی کی جائے گی اور اعداد و شمار وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے.
تمام اہل کمپنیوں کو نیلامی میں مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، حکومت کا مقصد صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی بہتر فراہمی یقینی بنانا ہے.
وفاقی کابینہ نے 4 نومبر 2026 کو ایل پی جی نیلامی کے فریم ورک کی منظوری دی تھی.