پنجاب کے شہر لودھراں سے لاپتہ ہونیوالی 2 نوعمر لڑکیاں کراچی سے بازیاب

ڈی پی او لودھراں ڈیفنس پولیس سے رابطے میں ہیں اور جلد دونوں لڑکیوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جائیگا


اسٹاف رپورٹر November 08, 2026

کراچی:

ڈیفنس پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے شہر لودھراں سے لاپتہ ہونے والی 2 نوعمر لڑکیوں کو ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس زبیر نواز نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں پنجاب سے لاپتہ ہوئی تھیں اور اس حوالے سے سے متعلقہ تھانے  میں مقدمہ بھی درج ہے ، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب 2 لڑکیاں لاوارث حالت میں گھوم رہی ہیں جس پر پولیس فوری طور پر مذکورہ مقام پر پہنچی اور دونوں نوعمر لڑکیوں جن کی شناخت 14 الہ فضا پرویز اور 15 سالہ ملک کو معلومات کے بعد اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے واقعے کا نوٹس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھی لیا گیا تھا جبکہ ڈی پی او لودھراں ڈیفنس پولیس سے رابطے میں ہیں اور جلد دونوں لڑکیوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جائیگا جبکہ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔