اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔


ویب ڈیسک November 09, 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس برطانیہ میں کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

شائستہ عباس کے انتقال کی خبر میاں شہباز احمد نے شیئر کی۔ مرحومہ گزشتہ تقریباً 3 سال سے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا تھیں اور برطانیہ میں زیرِ علاج تھیں۔ وہ 4 سالہ بچے کی والدہ بھی تھیں۔

پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں جبکہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں۔ انہوں نے ٹی وی ون کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اداکاری کی تھی۔

Meera’s Sister Shaista Abbas Passes Away

رپورٹس کے مطابق شائستہ کی والدہ شفقت بیگم آخری ایام میں ان کے ساتھ موجود تھیں، تاہم اداکارہ میرا ویزا نہ ملنے کے باعث برطانیہ نہیں جا سکیں۔

شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔