لاہور:
2026 کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی پراپرٹی کرائمز میں 2023 کے مقابلے میں 88 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
2026 میں مجموعی پراپرٹی کرائمز 2024 کے مقابلے میں 82 فیصد جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد کم ہوگئے۔
ڈکیتی کی وارداتوں میں 2025 کے مقابلے میں 95 فیصد، راہزنی کے واقعات میں 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 71 فیصد، کار چوری میں 86 فیصد کمی ہوئی۔
موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 86 فیصد جبکہ گاڑی چھیننے کے واقعات میں 95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح نقب زنی کے واقعات میں بھی 2025 کے مقابلے میں 78 فیصد کمی سامنے آئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم میں کمی شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے، مؤثر گشت اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کے ذریعے جرائم کی روک تھام مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔