سیالکوٹ واقعے میں جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار

نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں ڈسکہ تھانے میں مقدمہ درج، ٹک ٹاکر کا بھائی کاشف بشیر بھی نامزد


اسٹاف رپورٹر November 09, 2026

سیالکوٹ میں پولیس نے مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں انصر جٹ المعروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے صدر میں ڈسکہ پولیس نے مسٹر پتلو کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق مسٹر پتلو پر مہندی کے واقع میں جانبحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

مدعی کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مدعی اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر میں مسٹر پتلو اور بھائی کاشف بشیر کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسسٹر پتلو پر پہلے ہی دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات میں مقدمے پر عبوری ضمانت پر ہے جبکہ مدعی کے مطابق قتل کے مقدمے کی پیروی سے روکنے کے لیئے مبینہ طور پر دباؤ اور دھمکیاں دی گئیں۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پولیس نے درخواست گزار کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔