وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے

وزیراعظم استنبول میں کاپ کانفرنس میں شرکت کریں گے


خالد محمود November 10, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے۔

وزیراعظم استنبول میں کاپ کانفرنس میں شرکت کریں گے،  وزیراعظم سائڈ لاین پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP31) کا انعقاد 9 سے 20 نومبر 2026 تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہو رہا ہے۔

عالمی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس (World Leaders' Summit) 11 اور 12 نومبر کو ہوگا، جس کی میزبانی ترک صدر رجب طیب اردوان کر رہے ہیں۔