لاہور:
پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے لیے وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کی سب کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں اجلاس وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کرے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ مہنگا تیل، مہنگی بجلی و گیس اور ٹیکسوں کا بوجھ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا جبکہ سرکاری محکموں میں کرپشن کا کینسر قومی معیشت کے لیے بڑا روگ ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تیل پر لیوی کے خاتمے، گیس امپورٹ پر مافیا کے خاتمے سے معیشت کا پہیہ رواں دواں ہوگا۔ جماعت اسلامی کی عوام کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد رنگ لائے گی۔