خاور مانیکا تشدد کیس؛ پی ٹی آئی حامی وکلا کے خلاف فرد جرم کل عائد ہوگی

جب تک تمام ملزمان پورے نہیں ہوتے، اب کیس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، عدالت


فیاض محمود November 10, 2026
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

خاور مانیکا تشدد کیس میں ملزمان پی ٹی آئی حامی وکلا کے خلاف فرد جرم کل عائد ہوگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں خاور مانیکا پر تشدد کے خلاف پی ٹی آئی کے حامی وکلاء کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دوران سماعت  عدالت نے فرد جرم کے لیے کل کی تاریخ مقرر کردی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے لمبی تاریخ دینے کی استدعا کی، جس پر جج طاہر عباس نے کہا کہ آپ لوگوں نے تماشا بنا لیا ہے، پیش ہی نہیں ہوتے۔ جب تک تمام ملزمان پورے نہیں ہوتے، اب کیس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ کبھی پنجوتھا صاحب فاتحہ پر ہوتے ہیں، کبھی کوئی کہیں۔ اس پر وکلاء صفائی نے کہا کہ سر ہم روزانہ پیش ہوتے ہیں، جو روزانہ پیش ہوتے ہیں ان کا کیا قصور ہے؟

جج طاہر عباس نے کہا کہ جو پیش ہو رہے ہیں وہ بھی ہمراہی ملزمان ہیں۔ آپ کل فرد جرم عائد کروا لیں، اگلی تاریخ مناسب دے دوں گا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 نومبر تک ملتوی کردی۔