کراچی:
شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول انسپکٹر جاوید ابڑو کے بھانجے ہیڈ کانسٹیبل صدام حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے انسپکٹر جاوید ابڑو کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ شیزانہ بھی زخمی ہوگئیں۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔