2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ سیشن کورٹ لاہور نے ملزم رضا ڈار سمیت 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 9 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت کی۔
جیل حکام نے ملزم رضا ڈار سمیت 8 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا، ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں مبینہ زیادتی اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔