کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی  ایک لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے


آفتاب خان November 11, 2026

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعے کے روز  بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی  ایک لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبرشہدادکوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے جب کہ کراچی میں جمعرات کو ہلکی دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔