روشم قتل کیس؛ توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ کو نوٹس

تفتیشی افسر تبدیل کیوں نہیں کیا، عدالت کے کیس میں ریمارکس


کورٹ رپورٹر November 11, 2026

کراچی:

سیشن عدالت غربی نے روشم قتل کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کر دیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ایس آئی او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر تبدیل کیوں نہیں کیا۔ عدالت نے 17 نومبر تک وضاحت طلب کرلی ہے۔